یونانی حکومت نے چوری سرحدعبور کرنیوالے 34 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

یونانی حکومت نے چوری سرحدعبور کرنیوالے 34 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

لاہور: یونانی حکومت نے چوری سرحدیں عبور کر کے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 34 پاکستانی ملک بدر کر دئیے۔

لاہور ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے ان کی سفری دستاویزات چیک کیں تو پتہ چلا کے 26 افراد غیر قانونی طور پر ایران اور ترکی کی سرحدیں عبور کرکے یونان پہنچے تھے۔ جس پر ان سب افراد کو گرفتار کرکے تھانہ پاسپورٹ سرکل بھیج دیا گیا جبکہ پاسپورٹ پر یونان جانے والے 8افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری احمد کی ہدایات پر 26 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ہونیوالے زیادہ افراد کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے ہے۔ ملزمان میں بلال، عامر، شعیب، خورشید ،مرتضے ،عباس اور دیگر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی عرب سے غیر قانونی قیام کے الزام میں نکالے گئے 30افراد کو سفری دستاویزات کی چیکنگ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مصنف کے بارے میں