اکاﺅنٹنٹ سے کامیاب آن لائن بزنس مین کی کہانی

اکاﺅنٹنٹ سے کامیاب آن لائن بزنس مین کی کہانی

لاہور: ٹیکنالوجی کے بڑھتے رجحان نے آن لائن بزنس کو ترقی کی نئی منزلوں پہنچا دیا ہے ۔ اس سے آپ گھر بیٹھے ایک کلک کی مدد سے ہزراوں سے لاکھوں روپے بآسانی کما سکتے ہیں ۔
ایسے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے ایک چھوٹے سے آفس سے آن لائن بزنس کا آغاز کیااور اب وہ ایک کامیاب آن لائن بزنس مین بن کر مارکیٹ پر راج کر رہے ہیں۔
احمد رزاق کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے ۔آن لائن بزنس کے آغازز سے پہلے وہ ایک کوالیفائیڈاورکامیاب چارٹرڈاکاﺅنٹنٹ تھے۔لیکن اب وہ Daraz.pk پر موبائل اسیسریز کا کامیاب بزنس چلا رہے ہیں۔
انھوں نے پہلے بارDaraz.pk سے اِن فینکِس کا موبائل خریدا ، ضرورت پڑنے پر اس موبائل کمپنی کی اسیسریز مارکیٹ میں دستیاب نہ تھیں ۔ بہت ڈھونڈنے کے بعد بھی اس موبائل کی اسیسریز نہ ملنے پرانھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ Daraz.pk پر ایک وینڈر کے طور پر چھوٹی سی کمپنی کی شروعات کریں گے جہاں ہر موبائل کی اسیسریز دستیاب ہوں گی۔ اپنے اس مقصد کو انجام تک پہنچانے کیلئے انھوں نے اپنی اکاﺅنٹینسی کی نوکری کو خیر آباد کہا اور E-commerceکی دنیامیں پہلا قدم رکھا۔ انھوں نے2016 میںMoboProکے نام سے Daraz.pkپر ایک چھوٹی سی کمپنی کا آغاز کیا۔ Daraz.pk کی طرف سے خاطر خواہ حمایت ملنے کے بعد اب وہ ایک کامیاب آن لائن بزنس کر رہے ہیں۔

معمولی سی شروعات کے بعد اب انکی کمپنی میں 50000سے زائد موبائل اسیسریز دستیاب ہیں جو انکے اس کامیاب بزنس اور زبردست محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔