سوئس بینکس میں بھارتیوں سے زیادہ ڈالرز پاکستانیوں کے نکلے

سوئس بینکس میں بھارتیوں سے زیادہ ڈالرز پاکستانیوں کے نکلے

زیورک:ویسے تو پاکستانی انڈینز سے بہت سے میدانوں میں پیچھے ہیں لیکن جب سوئس بینکس میں پڑے ڈالرز کی بات آئے تو پاکستانی بھارتیوں کو مات دیتے نظر آتے ہیں۔
نیشنل سوئس  بینک کی ایک تازہ ترین رپورٹ کےمطابق سوئس بینکس میں پڑے پاکستانیوں کے ڈالرز کی تعداد انڈینز سے کئی گناہ زیادہ ہے۔
پاکستانیوں نے سوئس بینکس میں153بلین ڈالرز جمع کرا رکھے ہیں جبکہ بھارتیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی رقم 74بلین ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی طرف سے رقم کی تعداد 165بلین تھی جو کہ اب کم ہو کر 153 ہو گئی ہے جبکہ بھارتیوں کی رقم کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔2001میں پاکستانیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی رقم 375ڈالرزتھی جو کہ 2013میں کم ہو کر134بلین ڈالر پر آگئی تھی۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ سوئس بینکس اپنے صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنا اصل نام چھپا سکتے ہیں۔