مجھے دہشتگرد قرار دینا امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ سازش ہے: سید صلاح الدین

مجھے دہشتگرد قرار دینا امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ سازش ہے: سید صلاح الدین

مظفر آباد:حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے اپنی ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ انکو یوں دہشتگرد قرار دینا بھارت، امریکہ اورا سرائیل کی مِلی جُلی سازش ہے ۔انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے یہ سب بھارت کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے۔
مظفر آباد کے پریس کلب میں اپنی پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امریکہ کی طرف سےانھیں عالمی دہشتگرد قرار دینا امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ سازش ہے اور پاکستان کی طر ف دشمنی کا کھلا اعلان ہے۔
سید صلاح الدین نے مبینہ طور پر کہاکہ داعش اور تحریک طالبان کو پاکستان بھارت ، اسرائیل اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور یہ سب پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ ہم ان تمام انتہاپسند اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے ہاتھ 20000لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جنھیں اس نے 2002میں گجرات میں ہونے والے فسادات میں شہید کروایا تھااور مودی کاتب امریکہ میں داخلہ بھی منع تھا لیکن اب دنیا دیکھ سکتی ہے کہ کس طرح اُسے امریکہ میں خوش آمدید کہا گیاجو کہ امریکہ کی جمہوریت پر بہت بڑا دھبہ ہے۔
سید صلاح الدین نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کوسراہنے کی بجائے ”ڈومور“ کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف پہلی صف میں کھڑا ہے لیکن امریکہ نے اس سب کو نظر انداز کر کے بھارت کو F16طیاروں کی ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایام پہلے امریکہ نے کشمیر میں حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین سیدصلاح الدین کو عالمی دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل کردیا ہے۔