بھارتی اداکار کی خودکشی کی کوشش ناکام

بھارتی اداکار کی خودکشی کی کوشش ناکام

ممبئی:بھارتی اداکار اور فلمساز ہوشا وینکت نے محبت میں ناکامی پرفینائل پی لیا لیکن انکی یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور فلمساز ہوشا وینکت مقامی اداکارہ رچانا کی محبت میں گرفتار تھے ۔ رچانا کیساتھ انکی ملاقات ایک رئیلٹی شو میں ہوئی تھی جس میں ان دونوں نے مل کر کیا تھاجس کے بعد وہ اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے جسکا اظہار انھوں رچانا سے کیاتھا۔انھوں نے رچانا کو شادی کی پیش کس کی لیکن رچاطا کیطرف سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر انھوں نے زہر پی لیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وینکت نے اپنے فارم ہاﺅس پر جا کے زہر پیا ۔ زہر پینے سے پہلے وینکت نے اداکارہ اور میڈیا تک پیغام پہنچا دیا کہ وہ رچانا کو نہیں بھول سکتے اور اداکارہ کا ساتھ نہ ملنے پر وہ خودکشی کر رہے ہیں۔انھوں نے میسج میں یہ بھی لکھا کہ اداکارہ نے بھی مجھ سے محبت کا دعوی کیا تھا لیکن بعد میں شادی سے انکار کر دیا۔
زہر پینے کے بعد انھیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں بچا لیا گیا ہے دوسری طرف رچانا نے اداکار کی اس حرکت پر حیرت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں وینکت سے کبھی محبت نہیں تھی۔