چین میں امریکی گائے کے گوشت کی درآمدات بحال

چین میں امریکی گائے کے گوشت کی درآمدات بحال

بیجنگ:14سال بعد امریکہ کو چین میں گائے کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں 14سال کی پابندی کے بعد امریکی گائے کے گوشت کی درآمدات بحال کر دی گئی ہیں اورامریکہ سے گائے کے گوشت کی پہلی شپمنٹ شنگھائی پہنچ گئی ہے۔2003میں میڈ کاﺅ بیماری کیوجہ سے چین نے امریکہ سے گائے کے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی ۔
اب جبکہ چین میں گائے کے گو شت کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے تو امریکہ سے گوشت کی درآمدات کو بھی14سال بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے سال چین میں دو ارب ڈالر سے زائد کا گائے کا گوشت درآمد کیا گیا تھا۔