سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے سیاسی انتشار پیدا کیا جا رہا ہے, احسن اقبال

سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے سیاسی انتشار پیدا کیا جا رہا ہے, احسن اقبال

اسلام آباد:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند عناصر کی خواہش ہے کہ عدلیہ میں جسٹس منیر  کی روح دوبارہ پیدا ہو جائے،سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان میں سیاسی انتشار اور بحران پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں.

ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف مضبوط سیاسی حقیقتیں ہیں،سازشوں کی پھونکوں سے یہ چراغ نہیں بجھائے جا سکتے،احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جو کام ووٹ سے نہیں کر سکتے وہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ ان کو کر کے دے،مسلم لیگ ن ہی 2018 میں کامیاب ہو گی.

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی عوام کی نظروں میں متنازعہ ہو چکی ہے،مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کو معلوم ہے،سپریم کورٹ پہلے مشرف کا فیصلہ کر کے سول لیڈرز کا احتساب کرتی تو بات سمجھ میں آتی،2013 اور 2017 کے پاکستان کا فرق اندھا بھی محسوس کر سکتا ہے،کسی کو پاکستان کے مقدر سے کھیلنے نہیں دیں گے،جو بھی سازش ہوئی بھرپور مقابلہ کریں گے،عمران کو ایسٹیبلشمنٹ کے چند عناصر نے سول نظام اور قیادت کو کمزور کرنے کے لئے استعمال کیا،ان کا فقط اتنا ہی رول ہے۔