روسی صدر پیوٹن کی قطری امیر سے گفتگو ، تنازع بات چیت سے حل کرنے پر زور

روسی صدر پیوٹن کی قطری امیر سے گفتگو ، تنازع بات چیت سے حل کرنے پر زور

ماسکو:  روسی صدر پیوٹن نے قطری امیر سے گفتگو میں قطر عرب ممالک تنازع بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد کو ٹیلی فون کیا۔صدر پیوٹن نے قطری امیر سے قطر عرب ممالک تنازع پر بات چیت کی اور تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل روسی صدر نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو میں قطر کے مسئلے پر بات کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر سمیت 6عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کیے جانے کے بعد سے خطے میں صورت حال کشیدہ پائی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں