عوام کو بڑا جھٹکا : پیٹرول 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا

عوام کو بڑا جھٹکا : پیٹرول 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں اضافی کر کے عوام کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔ پیٹرول اب 99.50 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نگراں حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق مشکل مالی حالات کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔