دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے، چوہدری نثار

دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے، چوہدری نثار
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف مرکزی رہنماءاور این اے 59 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے۔، نوازشریف بتائیں میں ان کے ساتھ کونسی بے وفائی کی ہے؟شہبازشریف کہتے ہیں کہ ابھی راستے کھلے ہیں، اب کون ساراستہ بچا ہے؟ اتنا کچھ ہونے کے بعد کون سا مثبت بیان ہے جس پراطمینان کا اظہارکروں؟

مجلس علماءاسلام کی عید ملن پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پرشرمندگی ہو۔اللہ نے مجھے سچ بات کرنے کی طاقت دی ہے۔ میں بات کرنے سے ہچکچاتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میرے خاندان اور میرے خون میں ہے۔ مسلم لیگ ن نظریاتی مسلم لیگ نہیں رہی۔ میں اسلام پسند جماعت کا داعی ہوں۔ آئندہ بھی موقع ملا تو اسلام پسندوں کے ساتھ کھڑا ہوں لیکن پارٹی کے اندر سے میری ٹانگیں کھینچی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا راستہ لے لیا ہے۔

چوہدری نثا نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں کہ ابھی راستے کھلے ہیں، اب کون ساراستہ بچا ہے؟ اتنا کچھ ہونے کے بعد کون سا مثبت بیان ہے جس پراطمینان کا اظہارکروں؟ میں نے مسلم لیگ سے کون سی دشمنی کی ہے؟ بتایا جایا کہ میں نے کونسا خلاف بیان دیا۔ یہ بھی بتایا جائے کہ میں نے کہاں پارٹی کا ساتھ نہیں دیا؟ معاملات میرے بیانات سے نہیں ان کے بیانیئے کے باعث خراب ہوئے۔ میرا بیانیہ یہی تھا کہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ نہ لڑیں۔