ملتان، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کر کے جلا دیا گیا

ملتان، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کر کے جلا دیا گیا
کیپشن: پولیس نے بتایا کہ ملزم اجمل سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

ملتان: ملتان کے علاقے حسن آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کر کے جلادیا گیا۔سٹی پولیس افسر عمران محمود کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس کے بعد لاشوں کو جلایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اجمل نے والد ظفر کے ساتھ مل کر بیوی، بچوں اور سالی کو قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اجمل سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اور چند روز قبل ہی وطن واپس لوٹا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔