آصف زرداری پارک لین کیس میں بھی گرفتار

 آصف زرداری پارک لین کیس میں بھی گرفتار
کیپشن: آصف علی زرداری کے علاوہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی ملزم ہیں۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ پیپلز پارٹی آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق پہلے سے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب راولپنڈی کے افسران نے وارنٹ گرفتاری حوالے کر دیا۔

آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی ملزم ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

26 جون کو زرداری نے ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن بعدازاں انہوں نے ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔ انہیں شبہ تھا کہ انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔