صدر مملکت نے آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کی منظوری دیدی
کیپشن: قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 جون کو منظور کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت نے مالیاتی بل 19-2020 کی منظوری دے دی۔ آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز مالیاتی بل پر دستخط کر دیے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 جون کو منظور کیا گیا جب کہ ایوان نے مالیاتی بل پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کر دیں۔

ایوان میں بجٹ کی شق وار منظوری کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی جس کے باعث ایوان نے وزارت دفاع کے تمام مطالبات زر منظور کیے اور دفاعی بجٹ کی مد میں 11 کھرب 53 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔