کرپشن کی رقم مر کر بھی ادا کرنا ہو گی، سپریم کورٹ آف پاکستان

کرپشن کی رقم مر کر بھی ادا کرنا ہو گی، سپریم کورٹ آف پاکستان
کیپشن: کرپشن کا پیسہ ساری عمر لوگ استعمال کرتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان۔۔۔۔۔فوٹو/ سپریم کورٹ آفیشل ویب سائٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہو گی۔سپریم کورٹ نے مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ ریاض بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا اور کرپشن کی 3 کروڑ روپے رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کی رقم تو واپس کرنا ہو گی اور جرمانے کی رقم کی گئی کرپشن سے بہت کم ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا پیسہ ساری عمر لوگ استعمال کرتے ہیں اور ایشو یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کیے گئے بلکہ ایشو یہ ہے 9 کروڑ روپے کے اثاثے کب اور کیسے بنے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کرپشن کی رقم مر کر بھی ادا کرنا ہو گی۔