عمران خان جب کہیں سندھ میں تبدیلی آ جائیگی: فواد چودھری کا دعویٰ

عمران خان جب کہیں سندھ میں تبدیلی آ جائیگی: فواد چودھری کا دعویٰ
کیپشن: مریم نواز نے اپنی پارٹی پر شب خون مارا اور ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار ہے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں نمبر پورے ہیں، گورنر سندھ جادو گر آدمی ہیں اور عمران خان اجازت دیں تو 48 گھنٹے میں تبدیلی آجائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنی پارٹی پر شب خون مارا اور ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار مریم نواز کا ہے۔ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کو نہیں توڑ رہی بلکہ ن لیگ سے جو بھی آئے گا اسے چھوٹا سا آشیانہ دیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا 10 سال کے قرضوں پر کمیشن بننا ضروری ہے اور ان میں سے کوئی آپ کو باہر نظر نہیں آئے گا سب جیلوں میں ہوں گے۔ حکومت کا کوئی کرپشن کیس سامنے نہیں آیا اور احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا آصف زرداری کو آج ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ نواز شریف اور زرداری صاحب مافیا تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کا پیسہ دبئی سے نکلتا ہے جبکہ برآمدات بڑھانا اور درآمدات کم کرنا حکومتی پالیسی ہے۔ ہم احتساب کا کلچر لے کر آئے ہیں جبکہ پٹواری اور تھانیدار کی کرپشن ختم ہونی چاہیئے۔