ن لیگ میں تقسیم کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

ن لیگ میں تقسیم کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب
Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور:مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ میں تقسیم کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ، ن لیگ گھر کی ماند ایک پارٹی ہے،ہم کل بھی ایک تھے،  آج بھی ایک ہیں اور اللہ کےفضل سےہمیشہ ایک رہیں گے ۔


 

 تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ گھر کی ماند ایک پارٹی ہے ، یہ بات تحریک انصاف کے سیاسی خانہ بدوش  کبھی سمجھ نہیں آئے گی وزیر اعظم  کےتمام سیاسی خانہ بدوش ترجمان دیگرحکومتوں کے ترجمان بھی رہے۔

 

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ  وفاداریاں بدلنےوالےسیاسی خانہ بدوش سمجھتےہیں ہر کوئی اُنکی طرح ہے جس پارٹی کے ترجمان اپنےنہ ہوں وہ دوسروں کی وفاداریوں پر اُنگلی اُٹھارہےہیں۔ پوری حکومتی کابینہ پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نوازکا خوف طاری ہے۔

 

ترجمان ن لیگ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ توڑنے کی خواہش فواد کےسیاسی ابومشرف کی بھی تھی مگر ناکام ہوئے، وہ نواز شریف ،شہبازشریف اور مریم نوازکی فکر چھوڑیں، 22کروڑعوام کی روٹی، روزگارکی فکر کریں۔

 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نالائق حکومت کیوجہ سےکاروباربندہو رہے ہیں لیکن فکر صرف ن لیگ کی پڑی ہوئی ہے ، ن لیگ کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہےاللہ کےفضل سےہمیشہ ایک رہیگی، جبکہ نااہل حکومت کی وجہ سےلوگوں کےگھرروٹی نہیں، لوگوں نےٹیکس دیناچھوڑدیاہے۔