سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیے دیا

 سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیے دیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیے دیا  ہے۔ اویشکا فرنانڈو  104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نےویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیے دیا ،سری لنکا نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 338 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے کرونارتھنے 32 اور کوشل پریرا نے   64  رنز بنا ئے ہیں ۔ اویشکا فرنانڈو نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 رنز بنائے، کوشال مینڈس 39 اور اینجلا میتھیوس 26 رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئے۔ تھریمانے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2، اوشانے تھومس، شیلڈن کوٹریل، فابیان ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  

 

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔