نواز شریف کے بیٹوں نے دو ممالک کو سفارش کیلئے کہا لیکن میں کسی کی نہیں سنوں گا:وزیراعظم

نواز شریف کے بیٹوں نے دو ممالک کو سفارش کیلئے کہا لیکن میں کسی کی نہیں سنوں گا:وزیراعظم
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دو بیٹوں نے دو ممالک سے رابطہ کیا ہے کہ وہ والد کو بیرون ملک بھجوانے میں کردار ادا رکریں لیکن دونوں ممالک مجھے اچھی طرح جانتے ہیں ، امید ہے رابطہ نہیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ ملک میں موجود کرپشن کے کینسر کو ختم کرنے کے لیے مشکل فیصلے کر رہے ہیں ، اصلاحات کے دوران عوام کو مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ، آہستہ آہستہ معاملات بہتر ہوجائیں گے ، مشکل مہینہ نکل گیا ، اب ڈالر کی قیمت نیچے آ جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ حدیبیہ منی لانڈرنگ کا کیس ہے ، سرے محل کا کیس ن لیگ کی جانب سے کیا گیا ، سابقہ ملکی قیادتوں کا جینا مرنا پاکستان میں ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے ، یہ وہ لوگ ہیں جن کو ملک کی فکر نہیں ، عیدیں باہر کرتے ہیں ،ایان علی جیسے واقعات کو روکنے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں ۔

درآمدات اور برآمدات میں فرق کی وجہ سے روپے پر دباو بڑھا ،شہباز شریف کے بیٹوں کی ٹی ٹی کیس بھی منی لانڈرنگ کی ، موجودہ حکومت کو تایخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا ۔