کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :سری لنکا نے ویسٹ انڈیزکو23 رنزسے شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :سری لنکا نے ویسٹ انڈیزکو23 رنزسے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

چیسٹرلی اسٹریٹ:کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیزکو 23 رنزسے شکست دے دی ، نکولس کے 118 رنز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیزکو 23 رنزسے شکست دے دی ، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 6 وکٹ پر 338 رنزبنائے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر315 رنزبناسکی۔ نکولس کے 118 رنز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکے۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  نکولس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118 رنز اسکور کیے تاہم ان کی سنچری ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی،  فیبین ایلن51 ، کرس گیل35 ، شیمرون ہٹمائیر29 اور جیسن ہولڈرنے 26 رنزبنائے۔

 

سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔