کورونا وائرس ،ملک بھر میں91افراد جاں بحق ,مزید4133نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ،ملک بھر میں91افراد جاں بحق ,مزید4133نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 91افراد جاں بحق  ہوگئے،جبکہ مجموعی اموات 4395ہو گئی جبکہ مزید4133نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2لاکھ 13ہزار470ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں 4 ہزار 133 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ اس دوران اس وائرس نے مزید 91 افراد کی جان لے لی  ۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو چکی   جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 395 تک جا پہنچی ۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 273 مریض اب بھی  ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 802 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 84 ہزار 656 ہو چکی ہے  جبکہ 1 ہزار 377 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 76 ہزار 262 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 762 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 598 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 951 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ہزار 775 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے  جبکہ 128 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 476 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 121 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 489 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے   جبکہ اس سے 26افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 65 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 30 مریض وفات پا چکے ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران نئے 22 ہزار 418 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 510 ہو چکی ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں 9 ہزار 435، پنجاب میں 8 ہزار 284، خیبر پختو نخوا میں 2 ہزار 211، اسلام آباد میں 1 ہزار 736، بلوچستان میں 392، گلگت بلتستان میں99 اور آزاد جموں وکشمیر میں 261 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر کے  ہسپتا لوں میں کورونا وائرس کے 491 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ ملک بھر کے  ہسپتا لوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1 ہزار 562 ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ۔