عائشہ خان نے’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قراردیدیا

عائشہ خان نے’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قراردیدیا

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان بھی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہیں، عائشہ خان نے سیریز میں ’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قرار دے دیا۔

55c5b3841e6114a6fd85b3549aa90261

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی والدہ کا جاندار کردار ادا کرنے والی ’حائمہ خاتون‘ کی تصویر شیئر کی اور اس کردار کی جانب اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عائشہ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 2 میں پہنچ گئے ہیں، اس سیریز میں اسلامی روایات و اقدار اور تاریخ کی اس حیرت انگیز نمائندگی نے ہم دونوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔