پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزاز کی بات ہے ،فواد عالم

پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزاز کی بات ہے ،فواد عالم

مانچسٹر :دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزاز کی بات ہے۔

ووسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی کوچنگ میں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ووسٹر میں ہم ایک فیملی کی طرح رہ رہے ہیں، قرنطینہ کی وجہ سے ہم آہنگی مزید بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے مانچسٹر روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں وہ ڈربی شائر کاﺅنٹی کرکٹ گراﺅنڈ میں 2 چار روزہ میچز کھیلے گی۔پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تمام میچز مانچسٹر اور ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وباءکورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز پہلی اور پاکستان دوسری ٹیم ہے۔