سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا
کیپشن: عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالراضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 192 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالراضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔