پاکستان میں کورونا سے مزید 40 افراد کا انتقال، اموات کی تعداد 22 ہزار 321 ہو گئی

Another 40 people died from corona in Pakistan, bringing the death toll to 22,321
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 40 افراد کا انتقال ہو گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 46 ہزار 145 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1037 مثبت رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 2.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کیسوں کی مجموعی تعداد نو لاکھ اٹھاون ہزار چار سو آٹھ ہو گئی ہے

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار آٹھ سو چھتیس مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ چار ہزار تین سو بیس ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ سینتیس ہزار چھ سو چوہتر، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ اڑھتیس ہزار اڑسٹھ، پنجاب میں تین لاکھ چھیالیس ہزار تین سو ایک، بلوچستان میں ستائیس ہزار ایک سو اٹہتر، اسلام آباد میں بیاسی ہزار سات سو چھ، آزاد کشمیر میں بیس ہزار تین سو ترتالیس اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار ایک سو اڑھتیس ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ انتیس لاکھ اڑھتیس ہزار سات سو اکیس افراد کو کورونا کی سنگل خوراک، تین لاکھ بتیس ہزار نو سو بیس افراد کو مکمل خوراک دی جا چکی ہیں۔ اب تک پندرہ کروڑ ستانوے لاکھ سولہ ہزار چار سو گیارہ افراد کو خوراکیں دی جا چکی ہیں۔