ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18.83 روپے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18.83 روپے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 160 روپے 13 پیسے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ مہینے میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 141 روپے 28 پیسے تھی، اسی طرح ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔