پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گا 

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گا 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گا جس دوران ڈی جی آئی ایس آئی ملکی داخلی صورتحال کے علاوہ افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جبکہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، ساتھ ہی افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک شرکت کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت ارکان پارلیمنٹ اور وزرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔