بینک نے صارف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 50 ارب ڈالر منتقل کر دئیے

بینک نے صارف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 50 ارب ڈالر منتقل کر دئیے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

بیٹن روگ: امریکی ریاست لوزیانا کے رہائشی رئیل سٹیٹ ایجنٹ ڈیرن جیمز اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر منتقل ہو گئے جس پر وہ حیران پریشان رہ گئے لیکن پھر حقیقت سامنے آنے پر ساری حیرت دور ہو گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈیرن جیمز اور ان کی اہلیہ کے موبائل پر بینک کا پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر کی رقم منتقل ہوئی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔ ڈیرن جیمز نے فوری طور پر اپنے بینک کو کال کی اور آگاہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر کی خطیر رقم منتقل ہوئی ہے جو کہ ان کی نہیں ہے۔
یہ رقم ڈیرن جیمز کے اکاؤنٹ میں تین دن تک موجود رہی اور بینک نے ڈیرن کی جانب سے آگاہ کئے جانے پر رقم واپس نکالی تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ اتنی خطیر رقم کہاں سے آئی تھی۔ اگرچہ یہ رقم مذکورہ جوڑے کے اکاؤنٹ سے واپس نکال لی گئی ہے لیکن ڈیرن اور ان کی اہلیہ اس کا سکرین شاٹ محفوظ کرنے میں کامیاب رہے۔