وزیر توانائی سندھ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

وزیر توانائی سندھ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ عوام دشمن حکومت نے مہنگائی کا ایک اور وار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، بجٹ کے آفٹر شاکس عوام کو لگنا شروع ہو چکے ہیں، 15 دن میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔
امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔