کورونا کی روک تھام، چین نے 200 موبائل آکسیجن کنسنٹریٹرز پاکستان کے حوالے کر دیے  

To prevent corona, China handed over 200 mobile oxygen concentrators to Pakistan
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: چینی حکومت نے پاکستان کو کورونا کیخلاف جنگ میں مدد کرنے کیلئے 200 موبائل آکسیجن کنسنٹریٹرز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔

یہ عطیہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کے حوالے کیے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دیگر عہدیدار، وزارت خارجہ، وزارت قومی صحت اور چینی سفارتخانے کے حکام بھی شریک تھے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے آکسیجن کنسنٹریٹرز عطیہ کرنے پر حکومت اور عوام کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عطیہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کنسنٹریٹر کورونا کی صورتحال میں بہت مددگار ہے کیونکہ یہ ہوا کے اندر موجود گیس نائٹروجن کو ہٹا کر آکسیجن علیحدہ کرتا ہے۔

ادھر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف نے ملکی سطح پر تیار کیا گیا ایک وینٹی لیٹر کو رجسٹر کر لیا ہے۔ اتھارٹی نے اس وینٹٰی لیٹر کو بنانے کی ذمہ داری نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن آف پاکستان کو سونپی تھی۔