ٹک ٹاک بند کرنے پر ٹک ٹاکر ز کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا 

TikTok,TikToker,TikTok Ban In Pakistan

لاہور :ٹک ٹاک کی سر وس پاکستان میں بند کرنےپر ٹک ٹاکر میدان میں آگئے ،ٹک ٹاک بند کرنے پر ٹک ٹاکر کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا ۔

پاکستان میں ایک دفعہ پھر ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد ٹک ٹاکر میدان میں آگئے ،ٹک ٹاکر ز کا کہنا ہے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی بجائے ٹک ٹاک کو ہی بند کردینا کوئی حل نہیں ہے ۔

،ٹک ٹاکر سعود بٹ کا کہنا تھایہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہر دوسرے دن ٹک ٹاک بند کردی جاتی ہے،ٹک ٹاک سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

 عدالت سے اپیل ہے کہ ٹک ٹاک بند کرنے کی بجائے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے ۔