اس سال برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد

اس سال برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کا اہم کردار رہا ہے۔ اس سال برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال میں 25 ارب 30 کروڑ ڈالرکی برآمدات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔ پاکستان میں خام مال پر 47 فیصد تک ٹیکسز اور ڈیوٹیز ہیں۔ افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارت کا معاہدہ کیا جائے گا اور سلک روٹ کے منصوبے پر بات چیت کی جائے گی۔