راولپنڈی ، خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے ملزم کو ایک سال قید کی سزا

راولپنڈی ، خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے ملزم کو ایک سال قید کی سزا
کیپشن: راولپنڈی ، خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے ملزم کو ایک سال قید کی سزا
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے ملزم کو عدالت نے ایک سال قید کی سزا سُنا دی جبکہ 30 ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دیدیا۔

خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے مقدمہ کی تیز ترین سماعت کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا۔ ملزم کے خلاف کیس کی سماعت سول جج سردار عمر حسن خان نے کی۔ خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم نے اقبال جرم کر لیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ایک سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔

عدالت کی طرف سے حکم میں کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید دو ماہ قید کاٹنی ہو گی۔

گزشتہ ہفتہ عزیز آباد کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے ریکارڈ وقت میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا۔