متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر 

Dubai Jobs,Pakistan UAE,UAE Visa,Visa Application

دبئی:دبئی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی ،اب کسی کیساتھ کوئی فراڈ نہیں ہو گا،پاکستان قونصل خانہ دوبئی نے ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کا سدباب کر لیا ، ملازمت کے لیے آفر لیٹر اور دیگر کوائف کی تصدیق کے لیے موبائل اپلیکشن متعارف کروا دی گئی ۔

پاکستان قونصلیٹ دوبئی نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکشن متعارف کرا دی ۔ اس موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین کو اب قونصل خانے جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اس ایپ کے زریعے وہ گھر بیٹھے پاسپورٹ آئی ڈی کارڈ ، نوکریوں کے لیے آفر لیٹر دینے والی کمپنیوں کی چھان بین ، میتوں کی پاکستان منتقلی سمیت دیگر بہت سے اہم مسائل پر نا صرف معلومات و قانونی مشاورت لے سکتے ہیں بلکہ اپنی دستاویزات ان لائن جمع بھی کرا سکتے ہیں ۔

اس ایپلی کیشن کو پاکستانی قونصل خانہ دوبئی کی ویب سائٹ پر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے ، یو اے ای میں مقیم پاکستانی اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں گے، اب دیکھنا یہ کہ قونصل خانہ اس ایپلی کیشن کو عملی طور پر کیسے فعال بناتا ہے۔

 دبئی میں قونصل جنرل پاکستان احمد امجد علی نے امارات میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کے موبائل اپلیکیشن کا اجرا کردیا ہے،پاکستانی شہریوں کو موبائل اپلیکیشن کے ذریعے قونصلر اور فلاحی سرگرمیوں تک رسائی ہوگی۔ 

دستاویزات کی تصدیق، ویزا کے لیے درخواست، پاسپورٹ، شناختی کارڈ، نائیکوپ ، معلومات ، لاش کی روانگی سمیت تمام  چیزوں کی درخواست اپلیکیشن کے ذریعے دی جا سکے گی۔ قونصل  جنرل پاکستان احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ اپلیکیشن کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔

 اپلیکیشن کے ذریعے قونصلر سروس کیلئے اپائنٹمنٹ ، جو دستاویزات چاہئیں، فیس کے بارے میں معلومات قونصلیٹ آئے بغیر حاصل کی جا سکیں گی۔ اس سے شہریوں کے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔