ملک میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا

 ملک میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا
کیپشن: ملک میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز میں کمی ہونے کے بعد ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 93ہزار 21 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1776 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی تھی۔ اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 600 روپے ہو گئی تھی۔