روسی صدر پیوٹن کے ذاتی فون پر سائبر حملہ

روسی صدر پیوٹن کے ذاتی فون پر سائبر حملہ
سورس: file

ماسکو: دنیا بھر میں سائبر حملوں کے پیچھے اکثر روسی ہیکر ہوتے ہیں لیکن اب ہیکروں کے سائبر حملے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ذاتی فون تک پہنچ گئے ہیں۔

روسی ذرائع کے مطابق ہیکروں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ٹیلی ویژن پر منتقل ہونے والے روسی شہریوں کے ساتھ براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کو نشانہ بنایا۔

صدر پیوٹن کے ساتھ سالانہ مکالمہ جسے روسی چینلز کے ذریعہ نشر کیا جاتا ہے میں عام طور پر روسی صدر پورے ملک سے روسی شہریوں کےپوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔

اس سال چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مکالمے میں مواصلاتی کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ پریشانی اس وقت دیکھی گئی جب دور دراز علاقوں سے کالیں موصول ہوں۔

روس کی بڑی مواصلاتی کمپنی روسٹیلیکام نے سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئےہیں۔ صدر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ’آر آئی اے‘ نووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملوں کا مرکز واضح نہیں ہے۔