مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہئے تھا: مفتاح اسماعیل

مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہئے تھا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر آ کر نہیں کرنا چاہیے تھا۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ یہ اعلان میرے ایک اورساتھی کو کرنا تھا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔
قبل ازیں پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا۔ 
پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت موجودہ قیمت سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔

مصنف کے بارے میں