وزیراعظم کی سعودی اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے پر آرمی چیف کو مبارکباد

وزیراعظم کی سعودی اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے پر آرمی چیف کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس دوران سیکیورٹی صورتحال اور داخلی امور پر مشاورت کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو سعودی اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ 

مصنف کے بارے میں