ڈمی حکومت کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے: شیخ رشید

ڈمی حکومت کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈمی حکومت کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے اشاروں پر ناچنا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔ عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی۔ لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کر رہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔ عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔‘ 

32172687e3d292ed60e05edf6e49fedf


انہوں نے مزید کہا ’یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔ انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔ یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی، سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کریں گے۔‘ 

f8a17ba683c7d4ab43ecf27b873742ba

مصنف کے بارے میں