حمزہ شہباز منتخب نہیں سلیکٹڈ اور مشکوک وزیر اعلیٰ ہیں: پی ٹی آئی 

حمزہ شہباز منتخب نہیں سلیکٹڈ اور مشکوک وزیر اعلیٰ ہیں: پی ٹی آئی 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ، غیرآئینی اور مشکوک وزیر اعلیٰ ہیں۔ حمزہ شہباز کو محدود اختیارات کے ساتھ وزیر اعلیٰ تسلیم کیا ہے۔ 

سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد فواد چودھری نے بابر اعوان اور اسد عمر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  عدالت نے حمزہ شہباز کے  اختیارات کا تعین کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کی  موقف کی جیت ہوئی ہے۔ عدالت  نے سیاسی معاملات کو آپس میں مل کر حل کرنے کا کہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز محدود اختیارات کے تحت 22جولائی تک وزیراعلیٰ ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہورہاہے وہ سب کے سامنے ہے۔ 

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف  لاہور ہائیکورٹ  اور سپریم کورٹ کا موقف بن گیا ہے۔ ایسے افسران کو لگایا جارہا ہے جو ٹھیک نہیں  ہیں۔ پہلےلاہورہائیکورٹ اورآج سپریم کورٹ نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی۔ ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ پنجاب میں بننے والی حکومت غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کبھی بھی منتخب وزیراعلیٰ تھے ہی نہیں۔  

مصنف کے بارے میں