17 جولائی کو عوام جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا: حمزہ شہباز 

17 جولائی کو عوام جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا: حمزہ شہباز 
سورس: File

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جتنے مرضی آئینی بحران آئیں عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔ عوام جس کے حق میں فیصلہ کریں گے وہ ہی قائد ایوان ہوگا۔ نہ کسی نے مجھ پر احسان کیا ہے نہ ہی میں نے کسی پر احسان کیا ہے۔ 

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جب تک ہوں صوبے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کیے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو عوام آزاد ہیں جس کو چاہیں ووٹ دیں ۔ میرے پاس رن آف الیکشن کیلئے ووٹ نہ ہوتے تو  میں نے عمران نیازی کی طرح دعوے نہیں کئے ۔ میں نے نہیں کہا کہ 3 ماہ  میں  دودھ کی نہریں بہا دوں گا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں کینسر سمیت دوسری ادویات مفت دی جا رہی ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کیا۔ عوام جو فیصلہ کریں گے  میں دل سے قبول کروں گا۔ کابینہ نہ ہونے کے باوجود  ہم نے گندم  بحران کو  ختم کیا۔ 17 جولائی کو عوام جس کو چاہیں ووٹ دیں گے۔ کبھی الیکشن ملتوی اور کبھی حلف کا معاملہ التوا کا شکار رہا۔

مصنف کے بارے میں