پاکستان اور بھارت کا زیر حراست قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ 

پاکستان اور بھارت کا زیر حراست قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ ملک میں زیرحراست682 بھارتی قیدیوں کی ایک فہرست کا تبادلہ کیا ہے جس میں49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں۔

بھارتی حکومت نے بھی نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے ساتھ جیلوں میں موجود461 قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جن میں345 عام شہری اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر تک رسائی کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اوریکم جولائی میں اپنے اپنے ملک کے زیر حراست قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں