پنجاب میں 5 مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے حق میں اہم فیصلہ 

پنجاب میں 5 مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے حق میں اہم فیصلہ 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے تحریک انصاف کی پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ترجیحی لسٹ کے مطابق مجوزہ ممبران سے ڈکلریشن مانگ لیے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواتین نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس اوراقلیتی نشستوں پر حبکوک گل اور سیموئیل یعقوب کو ڈکلریشن کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 5 ایم پی ایز کو حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں