لاہور : سینئرصحافی ایازامیر پرلاہورمیں نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق ایاز امیر پر حملہ ایبٹ روڈ پر کیا گیا ۔ ان پرتشدد کیا گیا ۔ موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا گیا۔
ایاز امیر نے بتایا کہ دفتر سے نکلتے ہی ایک کار نے ہماری گاڑی بلاک کی اور 6 افراد نے تشدد کیا۔