شاہ رخ خان کی موت کی افواہ نے دنیا بھر میں ہل چل مچا دی

ممبئی: ”بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پیرس میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے“ اس خبر کو سن کر بھارت فلمیں دیکھنے والا کوئی بھی انسان دنگ رہ سکتا ہے، ایسا ہی کچھ ہو آج جب فرانس کی ویب سائٹ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبرجاری کی جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد افواہ نکلی۔

شاہ رخ خان کی موت کی افواہ نے دنیا بھر میں ہل چل مچا دی

ممبئی: ”بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پیرس میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے“ اس خبر کو سن کر بھارتی فلمیں دیکھنے والا کوئی بھی انسان دنگ رہ سکتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا  آج جب فرانس کی ویب سائٹ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبر شائع کی جس نہ دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔

فرانسیسی خبر رساں  ویب سائٹ نے خبر شائع کی کہ  بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کی سالگرہ منانے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گلف اسٹریم کی پرواز جی 550 جیٹ کے ذریعے بزنس میٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ ان کا جہاز پیرس کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں شاہ رخ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

شاہ رخ خان کے مرنے کی خبر  جنگل کی آگ کی طرح  ناصرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ ساری دنیا یہ خبر جان کر ایک لمحے کے لئے دنگ رہ گئی  جب کہ متعدد بھارتی ویب سائٹس نے بھی تصدیق کیے بغیر کنگ خان کے مرنے کی خبر شائع کی لیکن بعدازاں  فرانسیسی سول ایوی ایشن حکام نے خبر  کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔