کپل شرما کی اچانک طبعیت خراب ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کپل شرما کی اچانک طبعیت خراب ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ممبئی : معروف کامیڈین کپل شرما کو اپنے پروگرام کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اپنے کامیڈی شو ” دی کپل شرما شو“ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جبکہ ان کے شو میں پاریش راول بطور مہمان شریک تھے۔ شوٹنگ کے دوران کپل نے طبیعت کی خرابی کا بتایا جس پر انہیں فوری طور پر ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے معمول کے چیک اپ اور ابتدائی طبی امداد کے بعد کپل کو ہسپتال میں داخل کرلیا۔

کپل شرما کے کو سٹار کیکو شردھا نے بھی ان کی خرابی صحت کی خبروں کی تصدیق کردی اور بتایا کہ کپل کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوگیا تھا تاہم اب ان کی حالت تسلی بخش ہے۔