شاہ رخ خان کے جہاز حادثے کی جھوٹی خبر فرانسیسی اور بھارتی میڈیا ویب سائٹس نے بغیر تصدیق کے لگائی

شاہ رخ خان کے جہاز حادثے کی جھوٹی خبر فرانسیسی اور بھارتی میڈیا ویب سائٹس نے بغیر تصدیق کے لگائی

ممبئی:”بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پیرس میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے“  خبر دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ شاہ رخ کے مرنے کی خبر  متعدد بھارتی ویب سائٹس نے فرانسیسی ویب سائٹ کے بعد  بھی تصدیق کیے بغیر  خبر شائع کی لیکن بعدازاں فرانسیسی سول ایوی ایشن حکام نے خبر کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔


  فرانس کی ویب سائٹ نے سب سے پہلے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبر شائع کی تھی جس نہ دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔

ان خبروں کے بعد  فرانسیسی خبر رساں  ویب سائٹ نے خبر شائع کی کہ  بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کی سالگرہ منانے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گلف اسٹریم کی پرواز جی 5500 جیٹ کے ذریعے بزنس میٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ ان کا جہاز پیرس کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں شاہ رخ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔