ترکی میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ، 13فوجی جاں بحق

ترکی میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ، 13فوجی جاں بحق

انقرہ:ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگر کرتباہ ہونے سے13فوجی جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ سرنیک حکام کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث گرا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک فوجی ہیلی کاپٹر صوبہ سرنیک سے اڑان بھرنے کے چند منٹوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تیرہ ترک فوجی جاں بحق ہوگئے۔ سرنیک گورنری حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہلکاروں کی لاشوں کو نکال لیا۔