مکمل طور پر فٹ اور فارم میں ہوں، ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے، ڈیوڈ وارنر

مکمل طور پر فٹ اور فارم میں ہوں، ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے، ڈیوڈ وارنر

برمنگھم: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔

اپنے ایک بیان نے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ٹیم متحد ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائئی میچ میں کیویز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ دنیائے کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم ہے انکے خلاف کامیابی کے لئے سخت محنت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ جیت کر فاتحانہ انداز میں آغاز کرینگے۔ ادھر کیویز ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے انگلینڈ آئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو اس مقصد کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے جو دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیموں میں ٹاپ پر ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انکی تمام تر توجہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سارے میچز پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم ابتدائی میچ جیت کر ایونٹ کا جاندار طریقے سے آغاز کرنے کی کوشش کریگی ۔

کامیابی کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو ہر میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنا ہو گا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں گروپ اے میں ہیں جن کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ (آج) جمعہ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔