سنجے دت فلمساز اومنگ کمار کی فلم ”ملنگ “میں کام کریں گے

سنجے دت فلمساز اومنگ کمار کی فلم ”ملنگ “میں کام کریں گے

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سنجے دت دوبارہ فلمساز اومنگ کمار کی فلم ”ملنگ “میں کام کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ فلم ”ملنگ “ آرامبھ سنگھ کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہو گی جس میں سنجے دت مرکزی کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کے جذبے پر اعتماد کیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ سنجے دت نے کہا کہ جب آرامبھ نے مجھے فلم کی کہانی کے حوالے سے بتایا تو میں نے یہ پیشکش فوری قبول کر لی ،فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں۔فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع کی جائے گی۔