انشاء اللہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، وزیراعظم

انشاء اللہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے رویے پر وزیراعظم نواز شریف نالاں نظر آئے۔ کہتے ہیں تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا ہم اپنا کام کرتے رہیں گے اور اپوزیشن جماعتوں کے رویے پر وہی کہوں گا جو آج پوری قوم کہہ رہی ہے۔


انہوں نے کہا صدر ممنون حسین کا خطاب مثبت اور اچھا تھا جبکہ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا انشاء اللہ حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

واضح رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت ممنوں حسین کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ تقریر کے دوران اپوزیشن نے گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا اور باہر ہی اجلاس لگا لیا تھا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں